11 جون، 2026، 9:29 AM

خطے کو تمہارے لیے جہنم بنا دیں گے، جنرل موسوی کا امریکیوں کو انتباہ

خطے کو تمہارے لیے جہنم بنا دیں گے، جنرل موسوی کا امریکیوں کو انتباہ

سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی تو ایران ایسا جواب دے گا کہ پورا خطہ امریکیوں کے لیے جہنم بن جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے امریکہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی تو ایران جواب دے گا کہ پورا خطہ امریکیوں کے لیے جہنم بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل موسوی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مقدس آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بناتے ہو؟! ہم پورے خطے کو جہنم بنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطے میں امریکیوں کی جسارت کا جواب ہے اور ان شاء اللہ ایران اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

News ID 1939691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha